ڈیرہ اسماعیل خان، کھاد میں ملاوٹ کے الزام پر دکاندار کے خلاف مقدمہ درج

اتوار 27 ستمبر 2020 17:45

․ ڈیرہ اسماعیل خان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 ستمبر2020ء) پروآ پولیس نے ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر ایگریکلچر ڈیرہ کی درخواست پرماہڑہ کے دکاندار کیخلاف کھاد میں ملاوٹ کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ پروآ میںڈسٹرکٹ ڈائریکٹر ایگریکلچر ڈیرہ نے رپورٹ درج کرائی کہ ماہڑہ میں زرعی ادویات کی دوکان سے کھاد کے نمونے لیکر لیبارٹری چیکنگ کیلئے بھجوائے گئے تھے جس میں لیبارٹری رپورٹ کے مطابق ملاوٹ ثابت ہوئی۔ پولیس نے محکمہ زراعت کے حکام کی درخواست پر خلیل الرحمن نامی دکاندار کیخلاف مقدمہ درج کرکے ضابطے کی کارروائی شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں