ڈائریکٹراینٹی کرپشن خیبرپختونخواہ کی خصوصی ہدایت پرڈائریکٹراینٹی کرپشن ڈیرہ سردارشفیع اللہ خان گنڈہ پورکابی ایچ یوبگی قمر‘گورنمنٹ ہائی سکول بگی قمر‘گورنمنٹ پرائمری سکول بگی قمر پرچھاپے

جمعرات 16 اپریل 2015 18:01

ڈیرہ اسماعیل خان( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16اپریل۔2015ء ) ڈائریکٹراینٹی کرپشن خیبرپختونخواہ ضیاء اللہ خان طوروکی خصوصی ہدایت پرڈائریکٹراینٹی کرپشن ڈیرہ سردارشفیع اللہ خان گنڈہ پورکابی ایچ یوبگی قمر‘گورنمنٹ ہائی سکول بگی قمر‘گورنمنٹ پرائمری سکول بگی قمر پرچھاپے‘بی ایچ یومیں ڈاکٹرزکی تعیناتی نہ ہونے اورسرکاری سامان اہلکاروں کی طرف سے اپنے گھروں میں استعمال کرنے پراظہاربرہمی اورچوبیس گھنٹے کے اندرسامان کوواپس بی ایچ یولانیکی ہدایت‘ای ڈی اومحکمہ صحٹ ڈاکٹرعمرشاہ کوبی ایچ یوبگی قمر‘سول ہسپتال درابن اورسول ہسپتال چودھوان کامکمل ریکارڈسمیت آج بروزجمعہ شریف دفترپیش ہونیکاحکم‘گورنمنٹ ہائی سکول بگی قمرمیں دواساتذہ غیرحاضرپائے گئے‘سرکاری اداروں کے اہلکاران دفاترمیں حاضری کویقینی بنائیں ورنہ قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔

(جاری ہے)

اے ڈی اینٹی کرپشن شفیع اللہ گنڈہ پور۔تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹرجنرل محکمہ اینٹی کرپشن خیبرپختونخواہ کی خصوصی ہدایت پراسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ڈیرہ اسماعیل خان سردارشفیع اللہ خان گنڈہ پورنے اپنی ٹیم کے ہمراہ بی ایچ یوبگی قمرپنیالہ‘گورنمنٹ ہائی سکول بگی قمر اورگورنمنٹ پرائمری سکول بگی قمرپراچانک چھاپے مارے۔بی ایچ یومیں ڈاکٹرزکی تعیناتی بالکل نہ تھی جبکہ بی ایچ یوکاسرکاری سامان بھی بی ایچ یومیں موجودنہ تھابلکہ اہلکاران اس سامان کواپنے گھروں میں استعمال کررہے تھے جس پراے ڈی اینٹی کرپشن نے سخت برہمی کااظہارکیا اورسٹاف کوہدایت کی کہ وہ بی ایچ یوسے غائب ایک ڈیپ فریزر‘سترہ عددسلنگ فیناورایک پانی کی ٹینکی کوفوری طورپرچوبیس گھنٹے کے اندراندرواپس بی ایچ یولائیں۔

انہوں نے اس موقع پرڈی ایچ اومحکمہ صحت ڈاکٹرعمرشاہ کوہدایت کی کہ وہ بی ایچ یوبگی قمر‘سول ہسپتال درابن اورسول ہسپتال چودھوان کے مکمل ریکارڈسمیت آج بروزجمعہ شریف دفترمیں پیش ہوں۔اسی طرح ہائی سکول بگی قمرمیں دواساتذہ غیرحاضرپائے گئے جنکی رپورٹ محکمہ تعلیم کے اعلیٰ افسران کوکردی گئی ہے ۔اسی طرح اینٹی کرپشن ٹیم نے گورنمنٹ ہائیرسیکنڈری سکول پنیالہ کابھی دورہ کیاجہاں پرکروڑوں روپے کی لاگت سے عرصہ تین سال سے محکمہ سی اینڈڈبلیونے سکول کیلئے نئی عمارت تعمیرکی ہے جس کاچارج بھی باقاعدہ طورپرمحکمہ تعلیم کے حوالے کیاجاچکاہے لیکن محکمہ تعلیم نے نامعلوم وجوہات کی بناء پراس نئی عمارت میں کام شروع نہیں کیاجسکی وجہ سے یہ عمارت بھوت بنگلے کامنظرپیش کررہی تھی۔

اے ڈی اینٹی کرپشن نے محکمہ تعلیم کے ای ڈی اوسے اس بارے تحریری طورپروضاحت بھی طلب کرلی ہے۔اے ڈی محکمہ اینٹی کرپشن ڈیرہ سردارشفیع اللہ خان گنڈہ پورنے کہاہے کہ تمام سرکاری اداروں کے سربراہان واہلکاران کوآخری ہدایت دی جاتی ہے کہ وہ اپنی حاضری کویقنی بنائیں ورنہ قانون کے مطابق انکے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں