ڈیرہ اسماعیل خان،پولیس کاسرچ اینڈسٹرائیک آپریشن ،منشیات بر آمد

جمعہ 24 مئی 2019 16:09

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2019ء) نیشنل ایکشن پلان کے تحت سماج دشمن عناصر کے خلاف شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس کاسرچ اینڈسٹرائیک آپریشن ،5کلوگرام چرس ،2رائفل ، 2بندوق ،4پستول سمیت درجنوں کارتوس برآمد،ضلع بھرمیں 88تعلیمی اداروں ،25اڈوں اور74حساس مقامات کی چیکنگ ۔ ڈیرہ پولیس نے کینٹ،صدراور تھانہ کڑی خیسور کی حدود میں سرچ اینڈ اسٹرئیک آپریشن کے دوران 22مشکوک افراد گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے غیر قانونی اسلحہ ایمونیشن دورائفل،دوبندوق،چارپسٹل،ایک خنجراور69کارتوس برآمدکرلیے اسی طرح منشیات کے خلاف کاروائیوں کے دوران پانچ کلوگرام چرس برآمدکی گئی۔

پولیس نے شہر میں 52مقامات پر اچانک ناکہ بندیوں کے دوران چھ مشکوک افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے غیر قانونی اسلحہ و ایمونیشن تین بندوق،چارپسٹل،4کارتوس،3855گرام چرس،ہیروئین280گرام،2000گرام بھنگ برآمد کی اورایک مجرم اشتہاری کو گرفتار کیا۔

(جاری ہے)

پولیس نے 235کرایے کے مکانات اور55ہوٹلوں کو چیک کر کے دو گھروں کے خلاف مقدمات درج کیے جنہوں نے اپنے تھانوں میں کرایے ایکٹ کے تحت رجسٹریشن نہیں کرائی تھی۔ضلعی سطح پر88سکولوں کو چیک کیا گیا۔25اڈوں اور74حساس مقامات کو چیک کیاگیا۔لائوڈ اسپیکر کے غلط استعمال کرنے پر دومقدمات درج کر کے ملزم کو گرفتار کیاگیا۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں