ڈپٹی کمشنر ڈیرہ زیر صدارت اجلاس ، بجلی چوری کی روک تھام کیلئے اقدامات پر غو ر

ہفتہ 15 دسمبر 2018 17:58

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 دسمبر2018ء) ڈپٹی کمشنر ڈیرہ برکت اللہ مروت کی زیر صدارت اہم اجلاس کا انعقاد کیاگیا جس میں واپڈا حکام نے شرکت کی ۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ڈیرہ نے خطاب کے دوران کہا کہ بجلی چوری سنگین قومی جرم جس کے لئے ہر شخص کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ۔

(جاری ہے)

بجلی چور نہ صرف عوام کے دشمن ہیں بلکہ اس مٴْلک کے بھی دشمن ہیں۔انہوںنے تمام فیلڈ افسران اور سٹاف کو ہدایات جاری کیں کہ وہ زیادہ سے زیادہ وقت فیلڈ میں گزاریں اور بقایاجات کی ریکوری اور کنڈے ہٹانے پر تمام توجہ مرکوز کریں ۔ تمام ٹیرف کے میٹروں کو مرحلہ وار چیک کریں تاکہ خراب اور سلو میٹروں کے صارفین کو جرمانے ڈالے جائیں اور اٴْن کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے ۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں