ڈیرہ اسماعیل خان، چشمہ شوگرملز کے سامنے ٹرک اورموٹرسائیکل میں تصادم ،باپ بیٹاجاں بحق

بدھ 6 مارچ 2019 21:34

ڈیرہ اسماعیل خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مارچ2019ء) چشمہ شوگرملز کے سامنے ٹرک اورموٹرسائیکل کے تصادم میں علاقہ فتح کے رہائشی باپ بیٹاجاں بحق ہوگئے ‘ریسکیو1122کی میڈیکل ٹیم نے دونوں کوہسپتال منتقل کردیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چشمہ شوگر ملز کے سامنے ٹرک اورموٹر سائیکل کے تصادم میں موٹرسائیکل پر سوار علاقہ فتح کے رہائشی رمضان اوراس کا بیٹاقاطب جاں بحق ہوگئے ۔واقعے کی اطلاع پرریسکیو1122کی میڈیکل ٹیم نے موقع پرپہنچ کر نعشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں