21ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولرز کی تبادلوں کے احکامات جاری

جمعہ 19 اپریل 2019 19:11

ڈیرہ اسماعیل خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2019ء) سیکرٹری فوڈ خیبرپختونخوا نے ڈیرہ اسماعیل خان سمیت صوبے بھر کے 21ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولرز کی تبادلوں کے احکامات جاری کردی ، ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر ڈیرہ نذیرالرحمان وزیرکو اضاخیل تبدیل جبکہ ان کی جگہ ضلع کرک سے ڈ سٹرکٹ فوڈ کنٹرولر محمود الرحمان کوڈیرہ اسماعیل خان تبدیل کردیاگیاہے۔

(جاری ہے)

صوبے کے ڈائریکٹرزواسسٹنٹ ڈائریکٹرز کو بھی تبدیل کیاگیاہے جن میں ڈیرہ اسماعیل خان کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر سید آصف علی شاہ کاتبادلہ اسسٹنٹ ڈائریکٹرپشاورڈویژن کیاگیاہے جب کہ ان کی جگہ کوہاٹ کے ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر جوگریڈ17کے آفیسرہیں کواسسٹنٹ ڈائریکٹرڈیرہ اسماعیل خان تعینات کیاگیاہے اسی طرح ڈائریکٹرفوڈ خیبرپختونخوا نے صوبے کے 17اسسٹنٹ فوڈکنٹرولرزاورایف جی آئی کے تبادلوں کے احکامات جاری کیے ہیں ۔ ان میں ڈیرہ اسماعیل خان سے اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولرراشدسعید کو پشاور تبدیل جبکہ ان کی جگہ اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولرشانگلہ سہیل حبیب کوڈیرہ اسماعیل خان میں تبدیل کیاگیاہے ۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں