پیر صدام حسین زکوڑی ایڈوکیٹ کا ٹانک واقعے پر شدید افسوس کا اظہار

ہفتہ 19 اکتوبر 2019 17:30

ڈیرہ اسماعیل خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2019ء) ڈسٹرکٹ بار ڈیرہ کے معروف قانون دان پیر صدام حسین زکوڑی ایڈوکیٹ نے ٹانک میں پیش آنے والے واقعے پر شدید افسوس کا اظہار کرتے ہوئے غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے اور فوت ہونے والوں کیلئے دعائے مغفرت اور زخمیوں کے جلد صحتیابی کیلئے دٴْعا کی ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے اپنے بیان میں کہا کہ واقعے کے بعد احتجاج کرنے والوں پر لاٹھی چارج انتہائی دردناک اور قابل افسوس ہے،مرنے والوں کے لواحقین پر ڈنڈے برسانے کے بجائے حکومت کو واقعے میں ملوث افراد کی گرفتاری اور قانون کے مطابق سزا دینے کیلئے اقدامات اٴْٹھانے چاہیے تھے۔

انہوں نے کہا کہ پختونوں کی بدقسمتی ہے کہ ایک دوسرے کے ساتھ اٴْن کا رویہ انتہائی نامناسب ہے ،اسی طرح پختون آپس میں چھوٹے چھوٹے باتوں پر ایک دوسرے کو قتل کرنے میں دیر نہیں کرتے۔انہوں نے کہا کہ پختون آپس میں رواداری،برداشت اور بھائی چارے کو فروغ دیں اورفراخدلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک دوسرے کا بے گناہ خون بہانے سے گریز کریں۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں