ڈیر ہ اسماعیل خان، جرائم پیشہ افراد کے خلاف سر چ اینڈ سٹرا ئیک آپریشن،بھا ری مقدار میں اسلحہ قبضے میں لے لیا

بدھ 23 اکتوبر 2019 23:21

ڈیر ہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اکتوبر2019ء) آر پی او سید فیروز شاہ کی ہدایات پر تھا نہ صدر کے ڈی ایس پی محمد اقبا ل خا ن کا پولیس نفر ی کے ہمرا ہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف سر چ اینڈ سٹرا ئیک آپریشن،بھا ری مقدار میں اسلحہ قبضے میں لے لیا ڈی ایس پی محمد اقبا ل خا ن نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف تھا نہ صدر کی حدود میں مختلف مقامات پر سر چ اینڈ سٹرائیک آپریشن کیا آپریشن کے دورا ن پولیس نے بھا ری مقدار میں اسلحہ برآمد کر لیا جس میں ایک رائفل 222 بور ، ایک رائفل 7 ایم ایم ، ایک بندوق ، چھ پسٹل ، جبکہ 113 مختلف بور کارتو س برآمد کر لئے لے ، آر پی او سید فیروز شاہ نے کہا ہے کہ جرائم پیشہ افراد کے خاتمے تک تمام ضلع میں یہ آپریشن جاری رہینگے ،علاقے کے مکینوں نے ڈی ایس پی صدر اور انکی ٹیم کو خرا ج تحسین پیش کیا ۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں