عوام کو دہلیز پر انصاف کی فراہمی ترجیحات میں شامل ہے ،مقصد کیلئے تحصیل ہیڈکوارٹرز میں عدالتوں کے قیام کیساتھ جوڈیشنل کمپلیکس بھی قائم کئے جا رہے ہیں ،چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ
جمعہ 3 اپریل 2015 17:38
ڈیرہ اسما عیل خان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03 اپریل۔2015ء) چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس مظہر عالم خان میاں خیل نے کہا ہے کہ عوام کو دہلیز پر انصاف کی فراہمی ترجیحات میں شامل ہے ،اس مقصد کے لیئے صوبہ بھر کے تحصیل ہیڈکوارٹرز میں عدالتوں کے قیام کے ساتھ ساتھ جوڈیشنل کمپلیکس بھی قائم کئے جا رہے ہیں ان خیالات کااظہار انہوں نے تحصیل پہاڑ پور جوڈیشنل کمپلیکس کے افتتاح کے موقع پر کیا، تقریب سے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ڈیرہ محمد رؤف خان ، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پہاڑ پور عقیل عا جز، ڈسٹرکٹ بار ڈیرہ کے صدر اختر حسین قریشی ایڈوکیٹ اور تحصیل بار پہاڑ پور کے صدر ارشد الہیٰ نے بھی خطاب کیا، چیف جسٹس ، جسٹس مظہر عالم خان میاں خیل نے کہا کہ انصاف سے ہی قوموں کی بقاء اور ترقی وابسطہ ہے، جس معاشرے سے انصاف ختم ہوجائے وہ معاشرہ ترقی کے بجائے تنزلی کا شکار ہوتا ہے، ناانصافی کے حامل معاشروں میں شکست و ریخت کا عمل شروع ہوجاتا ہے، اور ایسی قومیں اپنا وجود کھو بیٹھتی ہیں انہوں نے کہا کہ صوبہ بھر میں عدالتی نظام کو عوام کے لیئے زیادہ قابل اعتماد، آسان اور شفاف بنانے پر کام جاری ہے، تحصیل ہیڈ کورٹرز میں جوڈیشنل کمپلیکسز کے قیام کا مقصد یہی ہے کہ عوام کو دور دراز شہروں کے سفر کرنے اور عوام کے اخراجات بڑھانے کے بجائے ان کے گھروں کے قریب عدالتوں کو قائم کیا جائے تاکہ سستے اور فوری انصاف کے نعرے کو عملی شکل ملے، انہوں نے کہا کہ تحصیل جوڈیشل کمپلیکس پہاڑ پور کے قیا م کے لیئے پچاس کنال زمین حاصل کرلی گئی ہے اس کمپلیکس کے قیام سے یہاں روزگار میں بھی اضافہ ہوگا، علاقہ بھی ترقی کرے گا، انہوں نے کہا کہ تحصیل درابن میں بھی جوڈیشل کمپلیکس کی تعمیر کا کام شروع کردیا ہے، انہوں نے کہا کہ جوڈیشنل کمپلیکس میں وکلاء ، سائلین کے بیٹھنے کے لیئے خصوصی شیڈ، ججز کے لیئے رہائش گاہیں، عدالتیں اور لائبریری اور دیگر جدید ترین سہولیات شامل ہے، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ڈیرہ محمد رؤف خان نے کہا کہ جوڈیشل کمپیلکس کی تعمیر کے بعد یہاں موجود ججز کو رہائش اور وکلاء و سائلین کے حائل دیگر تکالیف ختم ہوجائیں گی، اس موقع پر ڈسٹرکٹ بار کے صدر اختر حسین قریشی ایڈوکیٹ نے چیف جسٹس کو روایتی لنگی پہنائی، جبکہ چیف جسٹس نے پہاڑ پور جوڈیشل کمپلیکس میں پودا لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز بھی کیا۔
ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں
وفاقی محتسب کی ہدایات پر تحصیل پروا کا دورہ وفاقی محکموں کے افسران کے ہمراہ کھلی کچہری کا انعقاد
ڈیرہ اسماعیل خان،امن و امان کی صورتحال کو مزید بہتر بنانے کے حوالے سے مختلف سرکلز کے ڈی ایس پیز کے تبادلے
پاک فوج صحتمندانہ اور ماحول کی خوبصورتی میں اضافے جیسی مثبت سرگرمیوں کو پروان چڑھاتی رہے گی، بریگیڈئرعامرحیات
بجلی چوری ایک قومی جرم ہے، پیسکو ہم سب کا قیمتی اثاثہ ہے،پیسکو انجینئر
9مسلح افراد نے موٹرسائیکل پر جانیوالے اپنے دو مخالفین پر فائرنگ کر کے زخمی کر دیا
نامعلوم چور رات کی تاریکی میں ٹیلی نار موبائل ٹاورز سے 34سولر پلیٹس اور 13بیٹریاں چوری کرکے لے گئے، مقدمات ..
منشیات فروش گرفتار ، 2455 گرام چرس اور 769 گرام آئس برآمد
مختلف مقدمات میں نامزد ملزم ضمانت قبل از گرفتاری کرانے کے بعد نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے شدید زخمی
زرعی فیکلٹی کے طلبا کو دوسرے سمسٹر کے ملنے والے چیک تقسیم
کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان ڈویژن کی زیر صدارت وزیر اور محسود قبائل کے مشران کے ساتھ کمشنر آفس ڈیرہ اسماعیل ..
ڈیرہ اسماعیل خان،بیوی کے رقم دینے سے انکار پر شوہر کا بیوی پر بہیمانہ تشدد، بیوی کا حمل ضایع ہوگیا
پولیس کو چوری ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں مطلوب شہزاد عرف گگلا نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے جاں بحق
ڈیرہ اسماعیل خان سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
ہر اس مسئلے پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے جہاں طاقت کے بل پر آئین قانون کی پامالی ہوئی
-
9 مئی کے ملزمان کو ایک سال بعد بھی کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا گیاتو کس نے منع کیا؟
-
بعض طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں‘بلوچستان کے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کریں گے.صدر آصف زرداری
-
لاہور میٹرو بس پر ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کا بوجھ بڑھنے لگا
-
9 مئی کرنے اور کروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا ہوگی،ترجمان پاک فوج
-
انٹربینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کمی
-
عالمی مارکیٹ اور مقامی صرافہ مارکیٹ میںسونے کا بھائوگھٹ گئے
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ آفس میں پانچ گھنٹے طویل اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
-
سابق گورنرعمرسرفرازچیمہ کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع نہ کرنے کے خلاف کیس میں سماعت ملتوی
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت پاکستان پیپلز پارٹی لاڑکانہ ڈویژن کا اجلاس
-
وزیرِاعظم محمد شہباز شریف سے جاپانی سفیر کی قیادت میں پاکستان میں جاپانی کمپنیوں و کاروباری شخصیات کے وفد کی ملاقات