کمشنر ڈیرہ ظفر الاسلام خٹک نے محکمہ مال میں تحصیلدار اور نائب تحصیلداروں کے تبادلوں کے احکامات جاری کردیئے

منگل 14 مئی 2024 17:16

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2024ء) کمشنر ڈیرہ ظفر الاسلام خٹک نے محکمہ مال میں تحصیلدار اور نائب تحصیلداروں کے تبادلوں کے احکامات جاری کردیئے۔

(جاری ہے)

جاری احکامات کے مطابق تحصیلدار ساجد سلیم کو تحصیلدار ڈیرہ سے کمشنر آفس ، تحصیلدار طفیل محمد کوایس ڈی سی ڈیرہ سے انسپکٹر اسٹام کمشنر آفس، تحصیلدار افتخار احمد کو تحصیلدار ڈیرہ جبکہ تحصیلدار فہیم احمد کوتحصیلدار ایس ڈی سی ڈیرہ تعینات کر دیا گیا۔

اسی طرح محمد اسلم نائب تحصیلدار پروآ کو نائب تحصیلدار پہاڑ پور ، عبدالقدیم نائب تحصیلدار پہاڑ پور نائب تحصیلدار پروآ ، سید الفت رضا شاہ ریڈر ٹو کمشنر ڈیرہ ڈویژن سے نائب تحصیلدار سٹلمنٹ پنیالہ اور شیخ فضل الرحمٰن کو نائب تحصیلدار سٹلمنٹ پنیالہ سے ریڈر ٹو کمشنر ڈیرہ ڈویژن تعینات کردیا۔\378

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں