ڈیرہ اسماعیل خان ،گھر میں آتشزدگی سے2 بچے جاں بحق 4 افراد جھلس گئے

آگ مکان کے نچلے حصے میں لگی،دوسری منزل پر باہر نکلنے کا راستہ نہ ملنے کے باعث دونوں بچے جاں بحق ہوئے،ریسیکو ٹیموں نے فوری طور پر زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیااور آگ پر قابو پالیا

Faisal Alvi فیصل علوی پیر 27 مئی 2024 14:38

ڈیرہ اسماعیل خان ،گھر میں آتشزدگی سے2 بچے جاں بحق 4 افراد جھلس گئے
ڈیرہ اسماعیل خان(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔27 مئی 2024 ) ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے اندرون امامیہ گیٹ میں گھر میںآتشزدگی سے 2بچے جاں بحق اور 4افراد جھلس گئے،آگ مکان کے نچلے حصے میں لگی ،آگ کی اطلاع ملتے ہی ریسیکیو ٹیمیں جائے حادثے پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیاگیا۔فائر فائٹنگ ٹیموں نے آگ پر قابو پا کر مزید پھیلنے سے روک لیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے اندرون علاقے امامیہ گیٹ کے علاقے میں واقع گھر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔دوسری منزل پر باہر نکلنے کا راستہ نہ ملنے کے باعث لیفٹیننٹ کرنل کا بیٹا اور بیٹی جھلس کر موقع پرہی جاں بحق ہوگئے جبکہ لیفٹیننٹ کرنل ثاقب اور ان کی اہلیہ شدید زخمی ہوگئے ۔کرنل ثاقب نے ریسکیو 1122 کو کال کی اور اپنی مدد اپ کے تحت آگ میں پھنسے افراد کو باہر نکالا۔

(جاری ہے)

ریسکیو کی ٹیموں نے زخمی افراد کو اور جاں بحق ہونے والے بچوں کو سی ایم ایچ منتقل کیا۔ ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے آگ پر قابو پاکر اسے مزید پھیلنے سے روک دیا۔ریسکیو ٹیموں کی طرف سے کولنگ کا عمل ایک گھنٹے تک جاری رہا۔ لیفٹیننٹ کرنل ثاقب سی ایم ایچ راولپنڈی میں تعینات ہیں اور گزشتہ روز چھٹی لےکر گھر آئے تھے۔خیال رہے کہ شہر قائد کے علاقے نارتھ کراچی فائیو سی فور گراونڈ میں مقروض باپ تین بچوں سمیت خود پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگادی تھی۔

تفصیلات کے مطابق عارف نامی شخص نے بچوں کو گھر کے قریب گراو¿نڈ میں لے جا کر خود سوزی کی کوشش کی تھی۔ آگ سے جھلس کر باپ اور تین بچے شدید زخمی ہوگئے تھے جنہیں نیشنل انسٹیٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ ہسپتال منتقل کردیا گیاتھا۔ زخمی ہونے والے بچوں میں 5 اور 4 سال کی 2 بیٹیاں جبکہ 3 سالہ بیٹا شامل تھیں۔بعدازاں بچوں کا والدعار فسول ہسپتال کے برنس وارڈ میں دم توڑ گیاتھا۔

پولیس کا کہنا تھا واقعہ کی مختلف پہلوﺅں سے تحقیقات کی جائیگی۔ عارف کی ساس کا کہنا تھا کہ تینوں بچے عارف کی پہلی بیوی سے ہیں جوکہ انتقال کرگئی تھی۔انہوں نے بتایا تھاکہ عارف اور بچے دوسری بیوی کے ساتھ رہ رہے تھے۔ عارف کوئی کام نہیں کرتا، لوگوں کا مقروض بھی تھا۔ عارف کے سوتیلے بیٹے امانَ کا بھی کہنا تھا کہ اسکا باپ ذہنی طور پر پریشان تھا۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں