ڈیرہ اسماعیل خان، چوری کی مختلف وارداتوں میں ملوث گروہ کا اہم کارندہ گرفتار، سرقہ شدہ 5 لاکھ روپے ، 4 عدد موٹرسائیکل برآمد

بدھ 15 مئی 2024 19:33

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2024ء) تھانہ پہاڑپور پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چوری کی مختلف وارداتوں میں ملوث گروہ کے اہم کارندے کو گرفتار کر کے سرقہ شدہ 5 لاکھ روپے اور 4 عدد موٹرسائیکل برآمد کر لیے۔ تفصیلات کے مطابق ضلعی پولیس سربراہ ڈیرہ ناصر محمود کی زیر نگرانی ضلع ڈیرہ پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کاروائیاں بلاتفریق جاری ہیں۔

(جاری ہے)

تھانہ پہاڑپور پولیس زیر قیادت ڈی ایس پی پہاڑپور سرکل سید صغیر عباس گیلانی نے چوروں و رہزنوں کیخلاف کامیاب کاروائی کرتے ہوئے جدید سائنسی و تکنیکی بنیادوں پر تحقیقات کرکے چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث ملزم حیدر علی المعروف فصیح الحسن ولد ذوالفقار قو م راجپوت سکنہ گلشن حلیم کالونی پہاڑپور کو گرفتار کرکے مختلف وارداتوں میں سرقہ شدہ 4 عدد موٹرسائیکل برآمد کرلئے جبکہ گرفتار ملزم سے سرقہ شدہ رقم مبلغ 5 لاکھ روپے بھی برآمد کی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں