ڈیرہ اسماعیل خان، ضلعی پولیس سربراہ کی زیر صدارت سٹی ڈویژن کے 3 سرکلز کے کرائم اجلاس کا انعقاد

بدھ 15 مئی 2024 20:18

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2024ء) ضلعی پولیس سربراہ ڈیرہ کی زیر صدارت سٹی ڈویژن کے 3 سرکلز کا کرائم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ناقص کارکردگی اور کرائم کنٹرول میں ناکامی پر سخت سزا اور بہتر کارکردگی کا دکھانے پر انعامات و اسناد دی جائیں گی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں میں ایس ایس پی انوسٹی گیشن ڈیرہ مزمل حسین شاہ،ایس پی سٹی طیب جان، اے ایس پی ڈیرہ علی حمزہ، ڈی ایس پی پروآ نور حیدر خان، ڈی ایس پی سٹی حافظ محمد عدنان، ڈی ایس پی صدر عمران اللہ خٹک و ایس ایچ اوز اور انچارج انوسٹی گیشن صاحبان شریک ہوئے۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی پولیس سربراہ ناصر محمود نے کہا کہ عوام کے جان و مال کی حفاظت پولیس کی اولین ترجیح ہے جسے ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔انہوں نے پولیس افسران و ملازمین کو جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی اور کرائم کا قلع قمع کرنے کی سخت ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ناقص کارکردگی اور کرائم کنٹرول میں ناکامی پر افسران کو سخت سزا اور بہتر کارکردگی دکھانے پر انعامات و اسناد سے نوازا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں