ڈیرہ اسماعیل خان میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 34 سالہ شخص قتل ، مقدمہ درج

بدھ 15 مئی 2024 20:22

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2024ء) ڈیرہ اسماعیل خان میں نامعلوم وجوہات کی بناپر نامعلوم ملزمان نے دار الفلاح پبلک سکول ٹیکن کے سامنے فائرنگ کرکے 34سالہ شخص کو قتل کردیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ ڈیرہ ٹاؤن میں 18سالہ اسامہ وزیر ولد آو خان سکنہ ٹیکن نے قتل کی دفعہ کے تحت مقدمہ درج کرایا ہے کہ اس کا 34 سالہ بھائی مقابل وزیر اپنے موٹراسائیکل پر گھر کی طرف روانہ تھا کہ نامعلوم ملزمان نے دار الفلاح پبلک سکول ٹیکن کے سامنے اس پر فائرنگ کر دی جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہوگیا، ہماری کسی کے ساتھ کوئی دشمنی نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں