ڈی پی او ڈیرہ کی زیر صدارت کرائم میٹنگ کا انعقاد

بدھ 22 مئی 2024 16:52

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2024ء) ڈی پی او ڈیرہ کی زیر صدارت کرائم میٹنگ کا انعقادہوا۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ ناصر محمود کی زیر صدارت صدارت صدر اور سٹی اور پہاڑپور سرکل کے افسران سے میٹنگ کی گئی۔

(جاری ہے)

میٹنگ میں ایس پی سٹی طیب جان،ڈی ایس پی صدر عمران اللہ خٹک،ڈی ایس پی سٹی محمد عدنان،ایس ایچ اوز ،انچارج انوسٹی گیشن صاحبان نے شرکت کی۔ میٹنگ میں ڈی پی او ڈیرہ کو پیڈنگ مقدمات پر ہونیوالی پیش رفت بارے بریف کیا گیا۔ ڈی پی او ڈیرہ نے تمام افسران کو ہدایت کی کہ اپنے اپنے سرکل اور تھانہ جات کی حدود میں کرائم و جرائم کے قلع قمع کرنے کیلئے اقدامات کریں، کارکردگی نہ دکھانے والے افسران کیخلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔\378

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں