ڈی آئی خان،یونیورسٹی ٹائون میں اٹھارہ سالہ دوشیزہ نے گلے میں پھندہ ڈال کر خودکشی کرلی

پیر 9 جولائی 2018 18:28

ڈی آئی خان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جولائی2018ء) یونیورسٹی ٹائون میں اٹھارہ سالہ دوشیزہ نے گلے میں پھندہ ڈال کر خودکشی کرلی ،لاش پوسٹمارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئی ۔

(جاری ہے)

تھانہ یونیورسٹی کی حدود یونیورسٹی ٹائون میں اٹھارہ سالہ دوشیزہ (س بی بی ) قوم محسود سکنہ سراروغہ حال یونیورسٹی ٹائون گھر کے اندر اپنے گلے میں رسی کا پھندا ڈال کر برآمد کے ستون کے ساتھ لٹک کو جھول گئی ۔اہل خانہ نے اسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کیالیکن وہ جانبر نہ ہوسکی اور دم توڑ گئی ۔اہل خانہ کے مطابق متوفیہ کا ذہنی توازن درست نہیں تھا ۔لاش پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں