موضع شاہنواز میں دو گروپوں میں فائرنگ ، ایک شخص جاں بحق 7افراد زخمی

بدھ 1 مئی 2024 18:34

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مئی2024ء) تھانہ بند کورائی کی حدود موضع شاہنواز میں دو گروپوں میں فائرنگ ، ایک شخص جاں بحق جبکہ 7افراد زخمی ہوگئے، واقعہ کی اطلاع پر مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور فائرنگ بند کرا دی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق موضع شاہنواز میں دو گروپوں میں آمنا سامنا ہونے پر فائرنگ کا تبادلہ ہوا فائرنگ کے تبادلے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 7افراد زخمی ہوگئے، واقع کی اطلاع پر بندکورائی پولیس موقع پرپہنچ گئی زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ فائرنگ کو بھی بند کروا دیا ۔\378

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں