تیمرگرہ،اہل غزہ کے ساتھ اظہار یک جہتی کیلئے بلیو چپ ماڈل سکول کے زیر اہتمام خصوصی تقریب

ہفتہ 2 دسمبر 2023 22:53

تیمرگرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 دسمبر2023ء) اہل غزہ کے ساتھ اظہار یک جہتی کے طور پر بلیو چپ ماڈل سکول کے زیر اہتمام خصوصی تقریب کا انعقاد ،بچوں نے ٹیبلوز ،ترانے اور ترانے او ر تقار یر پیش کر کے اہل فلسطین کے سا تھ یک جہتی کا اظہار کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر خطاب کر تے ہو ئے وایس پرنسپل قاضی عدنان خان نے کہا کہ اس وقت اہل فلسطین مشکل دور سے گزر رہے ہیں اقوام عالم مظلوموں کے حق میں آواز اٹھا ئے ،اپنے خطاب میں قاضی عد نان کا کہنا تھا کہ آزادی بہت بڑی نعمت ہے جس سے اہل فلسطین گزشتہ72سالوں سے محروم ہے اور آج اسرا ئیل کی بربریت سے سکول اور ہسپتال تک محفوظ نہیں ،اہلیان پاکستان کے تمام طبقات اہل غزہ کے سا تھ ہے اور اُ ن کی ہرقسم کی حمایت جاری رکھی جا ئیگی ٴْ

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں