دیر لوئر،لعل قلعہ میدان جبگءی میں زمینی تنازعہ پر لڑائی، فائرنگ. ایک ہلاک چھ زخمی

جمعہ 26 اپریل 2024 14:52

دیر لوئر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2024ء) دیر لوئر لعل قلعہ میدان میں زمینی تنازعہ پر دو فریقین کے درمیان لڑائی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق، چھ زخمی زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

فائرنگ سے ساٹھ سالہ اسلام الدین ولد فاتح سینے پر گولی لگنے سے جاں بحق ہوگیا۔ ایک دوسرے پرفائرنگ سے جودر خان، عمر حیات، منیر گل،اول خان اور معود شدید زخمی ہوگئے ہیں۔ موقع پر ریسکیو 1122 دیر لوئر کے میڈیکل ٹیمیں پہنچ کر زخمیوں  کو طبی امداد دے کر لعل قلعہ ہسپتال اور تیمرگرہ ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔\378

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں