گندم کی خریداری مہم کے سلسلہ میں محکمہ خوراک کے خریداری مراکز پر تعینات تمام متعلقہ افسران و اہلکاران کی چھٹیاں منسوخ کر نے کا فیصلہ

جمعہ 10 اپریل 2020 13:11

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اپریل2020ء) رواں ماہ اپریل کے اواخر سے شروع ہونے والی گندم کی خریداری مہم کے سلسلہ میں محکمہ خوراک کے تمام خریداری مراکز پر تعینات متعلقہ افسران و اہلکاران کی چھٹیاں منسوخ کرنے کافیصلہ کیاگیاہے جبکہ گندم کے تمام خریداری مراکز اتوار کوہفتہ وار تعطیل کے باوجود بھی کھلے رکھنے کابھی اعلان کردیاگیاہے۔

(جاری ہے)

محکمہ خوراک فیصل آباد ڈویژن کے ذرائع نے بتایاکہ فیصل آباد ڈویژن میں5 لاکھ 4ہزار میٹرک ٹن سے زیادہ گندم کی خریداری کا ہدف پوراکرنے کیلئے 38خریداری مراکز قائم کرکے وہاں تمام ضروری انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ فیصل آباد ڈویژن کے چاروں اضلاع فیصل آباد ، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ ، چنیوٹ میں 1400 روپے فی 40 کلوگرام کے حساب سے گندم کی خریداری کے سلسلے میں ترتیب دی گئی پالیسی پر عملدرآمدکویقینی بنایا جائیگا جبکہ اس سلسلہ میںشفافیت کویقینی بنانے کیلئے ضلعی،تحصیل اور سینٹر کمیٹیوں کو فعال رکھنے کے علاوہ مؤثر مانیٹرنگ کیلئے دیگر ذرائع بھی استعمال کے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں