حکومت کا پنجاب سیڈ کارپوریشن، ایگریکلچر ریسرچ بورڈ کی جدید طرز پر بحالی،پنجاب زرعی کمیشن کی فعالی کا اعلان

جمعرات 25 اپریل 2024 12:11

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2024ء) پنجاب حکومت نے پنجاب سیڈ کارپوریشن اورپنجاب ایگریکلچر ریسرچ بورڈ کی جدید طرز پر بحالی اور پنجاب زرعی کمیشن کی فعالی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ادارہ جاتی اصلاحات کے ذریعے پنجاب کو زرعی اجناس کی پیداوار میں خود کفیل بنایا جا ئے گا تاکہ غذائی اجناس کی بمپر کراپس حاصل کرکے نہ صرف ملکی غذائی ضروریات پوری بلکہ اضافی پیداوار اور اس سے تیارکردہ مصنوعات برآمدکرکے ملکی معاشی استحکام کے لئے قیمتی زر مبادلہ بھی حاصل کیا جاسکے۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں نظامت زرعی اطلاعات محکمہ زراعت کے ترجمان نے بتایا کہ کپاس، گندم اور چاول کی فصل پر تحقیق کے لئے جدید سینٹرز آف ایکسی لینس کا قیام، ریسرچ پر مبنی اداروں اور جامعات سے لازمی اشتراک اور پاک چائنہ ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ سینٹر کا قیام بھی حکومت کی شعبہ ریسرچ اور ڈویلپمنٹ کی تنظیم نو کا حصہ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت توسیعی خدمات کی فراہمی کے لئے ایک ارب روپے کی لاگت سے 500 نوجوان زرعی گریجویٹس کی تقرری بھی یقینی بنا ئے گی۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں