’’نیا پاکستان ٹیکسٹائل ویلیو ایڈیشن فورم‘‘ تشکیل دیدیا گیا،انجینئر رضوان اشرف فورم کے پیٹرن انچیف جبکہ انجینئر حافظ احتشام جاوید کنوینر ہوں گے

بدھ 21 اگست 2019 13:28

’’نیا پاکستان ٹیکسٹائل ویلیو ایڈیشن فورم‘‘ تشکیل دیدیا گیا،انجینئر رضوان اشرف فورم کے پیٹرن انچیف جبکہ انجینئر حافظ احتشام جاوید کنوینر ہوں گے
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2019ء) اپٹپما نے ٹیکسٹائل انڈسٹری سے وابستہ تمام سیکٹرز کی شمولیت سے نیا پاکستان ٹیکسٹائل ویلیو ایڈیشن فورم تشکیل دے دیا ہے جو نئے ٹیکس نظام کو سمجھنے ، سمجھانے ، اس کی خامیاں دور کرنے اور صنعتی شعبہ کو اس کی پیچید گیوں سے بچانے کیلئے فوری اقدامات یقینی بنائے گا جبکہ انجینئر رضوان اشرف فورم کے پیٹرن انچیف جبکہ انجینئر حافظ احتشام جاوید کنوینر ہوں گے ۔

آل پاکستا ن ٹیکسٹائل پروسیسنگ ملز ایسوسی ایشن ( اپٹپما ) فیصل آباد ریجن کے ترجمان نے بتایاکہ حکومت کی جانب سے ٹیکسیشن سے متعلقہ نئے قوانین کے باعث درپیش شدید مسائل اور مشکلات کے حل کیلئے پاکستان ٹیکسٹائل ویلیو ایڈیشن فورم تشکیل دیا گیا ہے جس میں ٹیکسٹائل انڈسٹری سے وابستہ تمام سیکٹرز بشمول ویلیو ایڈڈ ٹیکسٹائل کی نمائندہ تنظیم آل پاکستان ٹیکسٹائل پروسیسنگ ملز ایسوسی ایشن ،یارن، سائزنگ، ویونگ، گرے کلاتھ، پروسیسنگ اور ٹریڈرز سے تعلق رکھنے والی تنظیموں کے عہدیداران و ممبران بھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے بتایا کہ نئے ٹیکس نظام کو سمجھنے اور سمجھانے کیلئے جو فورم بنایا گیا ہے اس کے تحت ان صنعتوں کو پیچیدگیوں سے بچاتے ہوئے ایک چین کی طرح متحرک کیا جائے گا تاکہ ان میں سے کوئی بھی شعبہ نظرانداز نہ ہو سکے۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں