تحقیق کے فروغ کے لئےسائنسدانوں و صنعتکاروں کے درمیان مضبوط اور قریبی رابطے استوار کرنا ہوں گے،ترجمان پاکستان ٹیکسٹائل ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن

بدھ 22 مئی 2024 14:56

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2024ء) پاکستان ٹیکسٹائل ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے ترجمان نے کہا کہ صنعتوں میں جدت اور تنوع لانے کے لئے تحقیق کے فروغ کے سلسلے میں سائنسدانوں و صنعتکاروں کے درمیان مضبوط اور قریبی رابطے استوار کرنا ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ براہ راست صنعتوں اور ملک کے فائدہ کے لئے سائنسی اداروں میں اطلاقی تحقیق کا حصہ بڑھانا ضروری ہے۔

انہوں نے کہاکہ صنعتکاروں اور سائنسدانوں کو ایک دوسرے کے ساتھ مل کرایسے اقدامات کرنے ہوں گے جن سے ترقی کی رفتار کو تیز کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری صنعتوں میں تحقیق کے فقدان کی وجہ سے ہماری پیداوار یکسانیت کا شکار ہو کر بتدریج اپنی افادیت کھو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صنعتوں میں جدت اور تنوع لانے کے لئے تحقیق ضروری ہے اور اس کے لئے سائنسدانوں و صنعتکاروں کے درمیان مضبوط اور قریبی رابطے ہونے چاہئیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ یہ امر اطمینان بخش ہے کہ حکومت سائنسی تحقیقی اداروں کی پالیسیوں میں بنیادی تبدیلی چاہتی ہے تا کہ ان اداروں کی تحقیق کو صنعتوں میں بروئے کار لا کر ترقی اور خوشحالی کے عظیم مقاصد کو حاصل کیا جا سکے۔ انہوں نے کہاکہ اگر صنعتی شعبہ ترقی کرے گا تو ملکی معیشت مستحکم ہو گی اور جب ملک کی اقتصادی پوزیشن مضبوط ہو گی تو ملک میں خوشحالی کا دور دورہ ہو گا جس سے غربت و بیروزگاری کا خاتمہ بھی یقینی بنایاجاسکے گا۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں