زرعی یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اقرار احمد خاں نے پرنسپل آفیسر پی آر پی اور انچارج بک اینڈ میگزین پروفیسر ڈاکٹرجلال عارف کی سفارشات پر زرعی یونیورسٹی کے زیر اہتمام شائع ہونیوالے کسانوں کے میگزین زرعی ڈائجسٹ کا از سر نو ایڈوائزری بورڈتشکیل دے دیا

پیر 17 جنوری 2022 12:43

فیصل آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 17 جنوری 2022ء) زرعی یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اقرار احمد خاں نے پرنسپل آفیسر پی آر پی اور انچارج بک اینڈ میگزین پروفیسر ڈاکٹرجلال عارف کی سفارشات پر زرعی یونیورسٹی کے زیر اہتمام شائع ہونیوالے کسانوں کے میگزین زرعی ڈائجسٹ کا از سر نو ایڈوائزری بورڈتشکیل دے دیا۔

رجسٹرار طارق محمود گل کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق بورڈ،ڈاکٹر جلال عارف، پروفیسر ڈاکٹر قمر بلال، پروفیسر ڈاکٹر عبدالواحد،پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود چوہدری،ڈاکٹر عرفان افضل،ڈاکٹر محمد اقبال، ڈاکٹر دلدار گوگی، ڈاکٹر سہیل ساجد، ڈاکٹر بلقیس فاطمہ، ڈاکٹر محمد عیسیٰ خان، ڈاکٹر بشریٰ سعدیہ،ڈاکٹر بینش اسرار،ڈاکٹر محمد عتیق اور ڈاکٹر شوکت علی پر مشتمل ہوگا۔

(جاری ہے)

یاد رہے زرعی ڈائجسٹ کا شمار ملکی سطح پر کسانوں کا آگاہی فراہم کرنے والے صف ِاوّل کے میگزینز میں ہوتا ہے۔ڈاکٹر جلال عارف نے حال ہی میں انچارج کا عہدہ سنبھالتے میگزین کے مضامین کو نئی جہتوں سے ہمکنار کرنے کے لئے اصلاحات عمل میں لائی ہیں۔تاکہ کاشتکاروں کو بر وقت جدید ٹیکنالوجی سے روشناس کروا کر فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ اور زرعی خوشحالی کے خواب کو شرمندہ تعبیر کیا جا سکے۔

میگزین میں چھوٹے بڑے کاشتکاروں کے مسائل کے حل کے ساتھ ساتھ زرعی مشینری اور زرعی انڈسٹری کے مسائل زرعی پالیسیاں،وزارت زراعت اور جدید رحجانات کے حوالے سے مضامین قارئین کے لئے شائع کیے جائیں گے۔ تاکہ منافع بخش زراعت کے ساتھ دیہی ترقی اور تخفیف غربت جیسے اہداف کو حاصل کیا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں