زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کی سال 2022ء کے لئے نو منتخب اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن کی تقریب حلف برداری کا انعقاد اقبال آڈیٹوریم میں کیا گیا
منگل 18 جنوری 2022 16:45
(جاری ہے)
کونسلرز کے عہدے پر منتخب ہونیوالے ڈاکٹر احسن اکرم، ڈاکٹر محمد طیب، ڈاکٹر نوید فرح، عمر اعجاز، رابعہ منیر، ڈاکٹر محمد یوسف، ڈاکٹر محمد فواد احمد، ڈاکٹر عامر اسلم، ڈاکٹر ریاض اسلم، عدیلہ منظور، قراۃالعین، حسنین ارشد، شہباز ناصر خان، ڈاکٹر ریاض شفیق،ڈاکٹر توحید اقبال، محمد عون، عمیر محمود،ڈاکٹر یحییٰ خان اوررڈاکٹر محمد احسن خاں شامل ہیں۔
شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر اقرار احمد خاں نے کہا کہ زرعی یونیورسٹی کیمپس کمیٹی کے مسائل کے حل کے لئے تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے جس سے بین الاقوامی معیا رات کے حامل تعلیم و تحقیق کی بدولت زراعت کو نئی جدتوں سے ہمکنار کیا جا سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ زرعی یونیورسٹی میں بڑھتے ہوئے طلبہ و اساتذہ کے تناسب میں بہتری لانے کے لئے رواں مہینے میں سلیکشن بورڈ سے 70مزید اساتذہ کوتدریسی سٹاف کاحصہ بنایا جا رہا ہے تاکہ معیاری تعلیم کو یقینی بنا کر دورِ حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ افرادی قوت پیدا کی جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ دو ہفتوں میں زرعی یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے دس نئے تحقیقاتی منصوبوں کے لئے مقابلاجاتی بنیادوں پر سرمایہ کاری کے وسائل حاصل کیے ہیں جو کہ زراعت کے مختلف مسائل کو سائنسی بنیادوں پر حل کرنے میں معاون ثابت ہو گی۔انہوں نے کہا کہ سٹاف کلب کی تزئین و آرائش کے لئے لائحہ عمل تیار کیا جا رہا ہے جس سے تدریسی و غیر تدریسی عملے کو جدید سہولیات سے آراستہ کیا جا سکے۔انہوں نے اساتذہ پر زور دیا کہ وہ خود احتسابی کو عمل میں لاتے ہوئے یونیورسٹی کی ترقی، طلبہ کی صلاحیتوں کو نکھارنے اور ان کے ذہن کوجدید علوم سے سیراب کرنے کے لئے شعوری کاوشیں عمل میں لائیں انہوں نے اس امر پر افسوس کا اظہار کیا کہ ملک کو 10ارب روپے کی زرعی اجناس درآمد کرنا پڑ رہی ہے۔ اس صورت حال پر قابو پانے کے لئے زرعی سائنسدانوں اور ماہرین کو اپنا بھر پور کردار ادا کرنا ہوگا انہوں نے کہا کہ زرعی یونیورسٹی میں حال ہی میں متواتربیس سلیکشن بورڈ کا انعقاد کیا گیا ہے اور اس مہینے میں چارمزید سلیکشن بورڈ ز منعقد کئے جائیں گے۔ جس سے فیکلٹی ممبران کو ترقی اورمزید اعلیٰ اور تربیت یافتہ تدریسی سٹاف کی دستیابی ممکن ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ آنے والے دنوں میں ایسو سی ایٹ پروفیسروں کو فل پروفیسر کی ترقی دینے کے لئے سلیکشن بورڈکیا جائے گا۔ انہوں نے تدریسی سٹاف پر زور دیا کہ وہ مقابلے کی بنیاد پر تحقیقی فنڈنگ کے حصول کے لئے کاوششیں عمل میں لائیں اس موقع پر نئے منتخب ہونے والے صدر اے ایس اے،ڈاکٹر محمد ریاض نے کہا کہ یونیورسٹی کو کامیابیاں و کامرانیوں سے روشن کرنے کے لئے اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن جامعہ کے امور کو احسن اندازمیں نمٹانے کے لئے معاونت کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ زرعی یونیورسٹی کے سائنسدانوں ملکی سطح پر وقوع پذیر ہونے والے چیلینجزسے نبرد آزما ہونے کے لئے بھر پور کاوشیں کریں۔اس موقع پر سابق صدر اے ایس اے، ڈاکٹر عیسیٰ خاں سمیت، ڈاکٹر خالد بشیر اور ڈاکٹر انجم ضیاء نے بھی خطاب کیا۔فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
فیصل آباد پولیس میں سینئرسٹیشن اسسٹنٹ اور پولیس سٹیشن اسسٹنٹ کی اسامیوں کیلئے ٹائپنگ ٹیسٹ کا انعقاد
فیصل آباد، خاتون اور اسکے اہل خانہ کو یر غمال بنانے والا ملزم گرفتار
فیصل آباد،گھریلو افرادکو گندم کو بھڑولوں اور بوریوں میں ذخیرہ کرتے وقت ان میں نیم کے پتے رکھنے کی ہدایت
فیصل آباد،کاشتکاروں کو تھریشننگ کے دوران گندم کے گٹھوں کو پتھر، لوہے سے محفوظ رکھنے کی ہدایت
مشروم کی 150 اقسام کھانے کے قابل ہیں، ماہرین فوڈ نیوٹریشن
آم کے باغبانوں کو ڈائی بیک یا غذائی عناصر کی کمی کاشکار پودوں کو فوری ضروری کھادیں ڈالنے کی ہدایت
گلاب کے پودوں کو 4 سے 5روز کے وقفہ کے بعد پانی کی پھوار کا سپرے کرنے کی ہدایت
ماہرین زراعت کی ہر تیسرے سال زمین کے تجزیہ اور ماہرین کی مشاورت سے کھادوں کے استعمال کی سفارش
کاشتکاروں کو چری کی فی ایکڑ کاشت کےلئے 32کلو گرام بیج استعمال کرنے کی ہدایت
کاشتکاروں کو اروی کے پودے 30سے 50سینٹی میٹر اونچے ہونے پر 2سے 3اقساط میں یوریا اور امونیم نائٹریٹ کھاد ..
کپاس کے کاشتکاروں کو نائٹروجنی کھادوں کے بر وقت استعمال اورکماد کے کاشتکاروں کو جڑی بوٹیوں کی تلفی کیلئے ..
کاشتکاروں کودھان کی صرف منظورشدہ اقسام ہی کاشت کرنے کی سفارش
فیصل آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
وزیراعلی مریم نواز نے سکولوں میں سٹیلائٹ انٹرنیٹ پائلٹ پراجیکٹ کا افتتاح کردیا
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں 4 ہزار 600 روپے کا بڑا اضافہ ہوگیا
-
ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح کم ہوکر 22.32 فیصد کی سطح پر آگئی
-
صوبے کے عوام کو چور نہ کہا جائے،ایسی گفتگو برداشت نہیں کی جائیگی،علی امین گنڈا پور
-
گورنر سندھ کے معاملے پر ہم نے مسلم لیگ ن سے کوئی گارنٹی نہیں مانگی، خالد مقبول
-
سلطان اذلان شاہ کپ میں پاکستان اورنیوزی لینڈ کے مابین میچ 1-1 گول سے برابر، پاکستان فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب
-
عازمین حج پاکستان کے سفیر بن کر جائیں اور وہاں ڈسپلن کا خیال رکھیں ، چیئرمین سینیٹ
-
چئیرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی سے جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ میں سابق وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی اور وفود کی ملاقاتیں
-
کوپ 29 کے نتیجے میں ترقی پذیر ممالک کو موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے مالیاتی ضروریات پورا کرنے میں مدد ملے گی، صدر مملکت آصف علی زرداری
-
وزیرِ اعظم نے سرمایہ کاری بورڈ کو ملک میں سرمایہ کاری اور نئے کاروبار کے آغاز کیلئے مزید آسانیاں پیدا کرنے کا ہدف دے دیا ، ون ونڈو آپریشن کی طرز پر طریقہ کار وضع کرنے کی ہدایت
-
روبینہ خالد نے بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھال لیں
-
پاکستان کے سیٹلائٹ آئی کیوب قمر نے چاند کے تین چکر کامیابی سے مکمل کرنے کے بعد مدار سے ابتدائی تصاویر بھیج دیں