wقومی ٹی ٹوئنٹی کپ میں کمنٹری کے معیار پر انگلیاں اٹھنے لگیں

ؔکئی سالوں سے کارٹون کمنٹری کا سلسلہ چل رہا ہے،پی ٹی وی سپورٹس کو اپنا معیار بہتر بنانا ہوگا، فیصل اقبال

پیر 14 اکتوبر 2019 19:07

J فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اکتوبر2019ء) قومی ٹی ٹوئنٹی کپ میں کمنٹری کے معیار پر انگلیاں اٹھنے لگیں۔ایک انٹرویو میں فیصل اقبال نے کہا کہ کئی سالوں سے کارٹون کمنٹری کا سلسلہ چل رہا ہے،پی ٹی وی سپورٹس کو اپنا معیار بہتر بنانا ہوگا،ہمیشہ ایک اچھا ٹورنامنٹ غیر پیشہ ور کمنٹیٹرز کی وجہ سے برباد کردیا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر انہوں نے کہا کہ پی سی بی کو معیاری براڈ کاسٹنگ اور کمنٹری پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ یاد رہے کہ سوشل میڈیا پر سابق کرکٹرز سمیت متعدد صارفین نے بھی فیصل ا?باد میں ٹی ٹوئنٹی کپ میچز کے دوران کی جانے والی کمنٹری کو ہدف تنقید بنایا ہے۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں