متحدہ قومی موومنٹ ٹنڈو الہ یار زون کے زیر اہتمام سندھی ثقافت کے دن کے موقع پر زونل آفس میں تقریب کا اہتمام

اتوار 13 دسمبر 2015 20:25

ٹنڈو الہ یار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔13 دسمبر۔2015ء) متحدہ قومی موومنٹ ٹنڈو الہ یار زون کے زیر اہتمام سندھی ثقافت کے دن کے موقع پر زونل آفس میں ایک پر وقار تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔ اس موقع پرقائم مقام زونل انچارج عبدالرحمان ایڈوکیٹ، جوائنٹ زونل انچارج بابو احمد راجپوت واراکین زونل کمیٹی نے تقریب میں شریک معزز مہمانان گرامی ٹنڈو الہ یار پریس کلب کے صدر بشارت علی قائم خانی،جنرل سیکریٹری غلام رسول نہڑیو،اراکین اعجاز احمد منگنہار،وحید فراز قریشی، ارشد قریشی، عبداللطیف قائم خانی، سید طاہر شاہ، راجا گل، آفتاب خاصخیلی، نصیر شاہ،غلام رسول درس،مستجاب الرحمان مدنی،غلام شبیر مشوری،عرفان میمن،سلیمان سینہڑو،عبدالقادر خانزادہ،توصیف قائم خانی،علی احمد خاصخیلی ،عقیل خانزادہ،فیروز، بلال، اشرف جروار، حاجی محمد علی شیدی ، وسیم عزیز خانزادہ،عثمان میمن ، جبکہ نیشنل پریس کلب کے صدر نیاز خاصخیلی، نائب صدر محترمہ تسلیم پاشا ایڈوکیٹ، جنرل سیکریٹری آصف رضا خانزادہ، اراکین شہزاد بخاری،عبدالحمید عباسی، قاضی نعیم الدین ، لالا عامر پٹھان، سید غلام حیدر شاہ،فرحان بوزدار، ریاض شیخ،اشتیاق قائم خانی،افضل عباسی ، تنویر احمد، سلیمان احمد، ندیم عباسی ، مقصود اقبال عباسی سمیت دیگر صحافی حضرات، ایلڈرز ونگ ، الیکشن سیل اور دیگر شعبہ جات کے ذمہ داران کو سندھی ٹوپی اوراجرک کا روایتی ثقافتی تحفہ پیش کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر قائم مقام زونل انچارج عبدالرحمان ایڈوکیٹ نے تقریب میں شرکت کرنے پر معزز مہمانان گرامی کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ۔ تقریب کے اختتام پر ذمہ داران و کارکنان نے ایک دوسرے سے گلے لگ کر سندھی ثقافت کے دن کی مبارکباد پیش کی۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں