حکومت پنجاب نے ڈینگی کے بارے میں عوامی شعور بیدار کرنے کیلئے زیادہ سے زیادہ سیمینارز ، کانفرنسز اور واکس کے انعقاد کی ہدایت کر دی

ہفتہ 25 فروری 2017 13:15

حکومت پنجاب نے ڈینگی کے بارے میں عوامی شعور بیدار کرنے کیلئے زیادہ سے زیادہ سیمینارز ، کانفرنسز اور واکس کے انعقاد کی ہدایت کر دی
فیصل آباد۔25 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 فروری2017ء) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کے خصوصی احکامات کی روشنی میں حکومت پنجاب نے ڈینگی کے بارے میں عوامی شعور بیدار کرنے کیلئے زیادہ سے زیادہ سیمینارز ، کانفرنسز اور واکس کے انعقاد کی ہدایت کی ہے تاکہ عوام الناس کو ڈینگی مچھر کی افزائش روکنے ، مذکورہ وائرس سے بچائو کیلئے احتیاطی و حفاظتی تدابیر اور تدارکی اقدامات سے آگاہ کیا جا سکے ۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ گورنمنٹ فیصل آباد کے ترجمان نے بتایاکہ چونکہ موسم بہار کے دوران ڈینگی وائرس کے پھیلائو کا خدشہ ہوتاہے لہٰذا ان ایام میں ڈینگی وائرس کی افزائش نسل روکنے کیلئے بروقت اقدامات ضروری ہیں۔ انہوںنے کہاکہ ڈینگی وائرس اور مچھر کی افزائش نسل کو روکنا جہاں سرکاری اداروں کی ذمہ داری ہے وہیں معاشرے کے دیگر طبقات کو بھی اس ضمن میں اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں