تاندلیانوالہ سے فیصل آباد روڈ پر 426 اڈے کے قریب ڈاکوؤں اور پولیس میں فائرنگ کا تبادلہ ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

جمعرات 2 دسمبر 2021 12:00

تاندلیانوالہ سے فیصل آباد روڈ پر 426 اڈے کے قریب ڈاکوؤں اور پولیس میں فائرنگ کا تبادلہ ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 دسمبر2021ء) تاندلیانوالہ سے فیصل آباد روڈ پر 426 اڈے کیقریب ڈاکوؤں اور پولیس میں فائرنگ کا تبادلہ ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار جبکہ 3 ڈاکو فرار ہوگئے تفصیل کیمطابق تاندلیانوالہ فیصل آباد روڈ پر 426اڈے کیقریب ڈاکو ناکہ لگا کر گزرنے والی گاڑیوں کو لوٹ رہے تھے کہ اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی جس کو دیکھتے ہی ڈاکوؤں نے فائرنگ شروع کر دی اور دو طرفہ فائرنگ میں ایک ڈاکو عامر ڈھیرو ولد منظور زخمی ہو گیا جس کو پولیس نے گرفتار کر لیا جبکہ اس کے 3 ساتھی ڈاکو فرار ہوگئے زخمی ڈاکو کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال تاندلیانوالہ میں طبی امداد کے اس کو فیصل آباد ہسپتال ریفر کر دیا جب کہ ایس پی صدر عبدالطیف طاہر ،ڈی ایس پی ناصر مشتاق ایس ایچ او تھانہ سٹی خالد سرویا ایس ایچ او صدر آصف بٹ موقع پر پہنچ گئے اور باقی ڈاکوؤں کی گرفتاری کے لیئے حکمت عملی ترتیب دی-

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں