کیمپ دارالاحسان کے زیراہتمام ششماہی فری آئی کیمپ یکم اکتوبر سے دارالحکمت دارالشفاء میں شروع ہوگا

پیر 24 ستمبر 2018 15:00

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2018ء) کیمپ دارالاحسان کے زیراہتمام ششماہی فری آئی کیمپ یکم اکتوبر پیر سے ایک ہزار سے زائد بستروں پر مشتمل دارالحکمت دارالشفاء سمندری روڈ فیصل آباد میں شروع ہوگاجو 31اکتوبر تک جاری رہے گا جس میں ملک بھر کے 80 سے زائد نامور ماہرین امراض چشم و آئی سپیشلسٹس اپنی خدمات سر انجام دیں گے جن میں سے 17 ڈاکٹرز کی خدمات محکمہ صحت حکومت پنجاب اور باقی کی خدمات رضاکارانہ طورپر دکھی انسانیت کی خدمت کیلئے بلامعاوضہ فراہم کی جا رہی ہیںنیز ان ڈاکٹرز کی معاونت کیلئے 500سو افراد پر مشتمل تجربہ کار خدمت کے گہرے جذبے سے سر شار رضاکاروںو پیرامیڈیکل سٹاف کی ایک ٹیم خدمات کیلئے ہمہ وقت موجود ہو گی۔

دنیا میں اپنی نوعیت کا یہ مثالی فری آئی کیمپ موجودہ دور کے عظیم روحانی پیشوا حضرت ابو انیس محمد برکت علی قدس سرہ العزیز کی زیر نگرانی 1976میں شروع ہوا تھا جو بڑی باقاعدگی کے ساتھ سال میں دو بار مارچ اور اکتوبر میں منعقد ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

بانی دارالاحسان حضرت ابوانیس محمد برکت علی قدس سرہ العزیز کے وصال کے بعد اس عظیم فری آئی کیمپ کا انتظام و انصرام میاں محمد شفیع اور میاں محمد نجیب اللهکے ذمہ ہے جو بالترتیب ادارہ کے مہتمم اور نائب مہتمم ہیں۔خوراک و ادویات اور ہر قسم کی طبی سہولیات اور رہائش وغیرہ مریضوں کو مفت فراہم کی جاتی ہیں۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں