پولیس نے تین منشیات فروش گرفتار کرکے بھاری مقدار میں چرس برآمد کرلی

ہفتہ 17 نومبر 2018 23:24

فیصل آباد ۔17 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2018ء) پولیس نے تین منشیات فروش گرفتار کرکے بھاری مقدار میں چرس برآمد کرلی ۔ ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے ضابطہ کی کارروائی شروع کردی گئی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق فیصل آباد پولیس نے تین بڑی کارروائیوں کے دوران تھانہ سٹی تاندلیانوالہ پولیس نے چھاپہ مار کر ملزم محمدبابرعرف بابری کوگرفتارکیا،جس کے قبضہ سی1.340کلوگرام چرس برآمد کرکے اس کے خلاف مقدمہ نمبر651/18بجرم9C/CNSAتھانہ سٹی تاندلیانوالہ میں درج کرلیا گیا ،تھانہ صدر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم محمدغلام محی الدین کوگرفتارکیا،جس کے قبضہ سی1.050کلوگرام چرس برآمد کرکے اس کے خلاف مقدمہ نمبر1263/18بجرم9C/CNSAتھانہ صدر میں درج کرلیا گیا ،تھانہ ٹھیکریوالہ پولیس نے چھاپہ مارکرملزم محمد ارشد عرف اچھو کوگرفتارکیاج،س کے قبضہ سی1.060کلوگرام چرس برآمد کرکے اس کے خلاف مقدمہ نمبر945/18بجرم9C/CNSAتھانہ ٹھیکریوالہ میں درج کرلیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں