گھروں کی تعمیر کیلئے ایف ڈی اے کے مقرر کردہ بلڈنگ بائی لاز میں تبدیلی نہیں کی جا سکتی، ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے عامر عزیز کا کھلی کچہری میں خطاب

منگل 15 جنوری 2019 17:04

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جنوری2019ء) فیصل آباد ترقیاتی ادارہ کے ڈائریکٹر جنرل عامر عزیز نے کہا ہے کہ گھروں کی تعمیر کیلئے ایف ڈی اے کے مقرر کردہ بلڈنگ بائی لاز میں کوئی تبدیلی نہیںکی جا سکتی اس لئے شہری گھروں کی تعمیر سے قبل ویب سائٹ پر موجود بلڈنگ بائی لاز کا مطالعہ کر لیں بصورت دیگر خلاف ورزی پر جرمانے سمیت بلڈنگ کو منہدم بھی کیا جا سکتا ہے جبکہ 279 کچی آبادی کے کیس پر ڈپٹی ڈائریکٹر کچی آبادیز کو سیل ڈیڈ کا عمل جلد مکمل کر نے کی ہدایت بھی کر دی گئی ہے۔

منگل کے روز ایف ڈی اے ہیڈ کوارٹر میں کھلی کچہری کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ کھلی کچہریوں کے انعقاد کا مقصد شہریوں کے جائز مسائل کو فوری حل کرنا ہے۔انہوںنے کہاکہ حکومت کی جانب سے جو قوائد و ضوابط متعین کئے گئے ہیں ان سے روگردانی نہیں کی جا سکتی۔

(جاری ہے)

انہوںنے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ بلڈنگ بائی لاز کی پابندی کریں تاکہ بعد ازاں انہیں کسی مشکل یا پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

کھلی کچہری کے دوران درجنوں شہریوں نے اپنے مسائل پیش کئے جن کے حل کیلئے فوری احکامات جاری کر دیئے گئے۔کھلی کچہری میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی جبکہ اس موقع پر ایڈیشل ڈائریکڑ جنرل میاں جمیل احمد، ڈائریکٹرٹائون پلاننگ عاصمہ محسن، ڈپٹی ڈائریکٹر ارشد اقبال وڑائچ، ڈپٹی ڈائریکٹر ای ایم جنید حسن منج،ڈپٹی ڈائریکٹر یاسر اعجاز چٹھہ ، ڈپٹی ڈائریکٹر عابد اشرف بٹ سمیت دیگر ا فسران بھی موجود تھے۔

کھلی کچہری میں ایک سائل نے اپنا مسئلہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ چھوٹے گھر تعمیر کرتے ہوئے سیٹ بیک چھوڑنا پڑتا ہے جس سے جگہ کم رہ جاتی ہے مگر جگہ کور کرنے پر بھاری جرمانہ ادا کرنا پڑتا ہے اس پر ڈائریکٹر جنرل عامر عزیزکا کہنا تھا کہ بلڈنگ بائی لاز حکومت کے متعین کردہ ہیں اس لئے ان کو ادارہ اپنی مرضی سے تبدیل نہیں کر سکتا۔اس دوران شہریوں کی جانب سے اپیل کی گئی کہ ٹی پی رپورٹ کی فیس 2000روپے ہے جوکم کی جانی چاہیے جس پر ڈی جی نے بھر پور نظر ثانی کی یقین دہانی کروائی ۔

ملت ٹائون میں پلاٹس پر ٹیکس اور دیگر اخراجات زیادہ جبکہ سہولیات نہ ہونے کے حوالے سے ڈائریکٹر جنرل نے کہا کہ اس پر عدالتی سٹے چل رہا ہے جس کے ختم ہونے پر ترقیاتی کام شروع ہوجائیں گے۔انہوںنے سٹی ہائوسنگ کے کیس کے بارے میں کہا کہ یہ معاملہ ایف ڈی اے کے دائرہ کار میں نہیں آتا مگر پھر بھی وہ شہریوں کی درخواست متعلقہ حکام کو ارسال کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں