بجلی چوروں کے خلاف کارروائیاں جاری

ہفتہ 19 جنوری 2019 22:36

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2019ء) :وزارت توانائی (پاور ڈویژن) اورچیف ایگزیکٹو فیسکو مجاہد اسلام باللہ کی خصوصی ہدایات پر بجلی چوری کے خلاف بھرپور کارروائی کی جاررہی ہے ۔اس سلسلے میں کارروائی کرتے ہوئے ایکسئین پیپلز کالونی ڈویژن سید فہیم شاہ کی سرکردگی میں ایس ڈی او گارڈن کالونی عمیر رضا ،سب ڈویژنل ٹاسک فورس اور فیسکو ایم اینڈ ٹی کے عملہ نے راوی گارڈن ستیانہ روڈ کے صارف محمد ندیم کا میٹر چیک کیاتو میٹر میں ٹیمپرنگ کرکے بجلی چوری کی جارہی تھی ۔

(جاری ہے)

یہ میٹر مشہور شاہ جی پراپرٹی اسٹیٹ کے زیراستعمال تھا ۔صارف کو 7لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے اور اس کا کنکشن منقطع کردیا گیا ہے ۔اسی طرح ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے چک نمبر226ر۔ب ملکھانوالا کے صارف طاہر نعیم کو فیسکو کی ایل ٹی لائن سے ڈائریکٹ کنڈا ڈال کر بجلی چوری کرتے ہوئے دھر لیا ۔بجلی چور صارف کو بھاری جرمانے پر مشتمل ڈی ٹیکشن بل جاری کیا گیا ہے ۔مذکورہ دونوں صارفین کے خلاف قانونی کارروائی کیلئے بجلی چوری کے نئے ترمیمی ایکٹ کے تحت مقدمات کا اندراج تھانہ صدر میں کرادیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں