فیصل آباد، واسا نے گیسٹرو سے بچائو کیلئے واٹر سپلائی میں کلورین کی مقدار میں اضافہ کردیا، عوام کو پینے کاپانی 15 منٹ تک ابال کر استعمال کرنے کی بھی ہدایت

منگل 21 مئی 2019 14:58

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2019ء) واسا نے گیسٹرو سے بچائو کیلئے واٹر سپلائی میں کلورین کی مقدار میں اضافہ کردیا ہے جبکہ عوام کو پینے کاپانی 15 منٹ تک ابال کر استعمال کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔ واسا فیصل آباد کے ترجمان نے بتایاکہ موسم گرما میں احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد نہ کرنے سے گیسٹرو کے پھیلائو کاخدشہ رہتاہے۔

انہوںنے کہاکہ واسا عالمی ادارہ صحت کے اصولوںکے مطابق پینے کا صاف اور میٹھاپانی فراہم کررہاہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ واسا نے شہر میں واٹر سپلائی کے پرانی پائپ تبدیل کردیئے ہیں لہٰذااگر کسی جگہ پر واٹر سپلائی پائپ لائن کی لیکج کے بارے میں کوئی اطلاع ہو تو فور ی طور پر واسا کے ٹول فری نمبر 1334پر رابطہ کیاجاسکتاہے۔ انہوںنے کہاکہ عوام الناس شدید گرمی کے دوران تدارکی اقدامات یقینی بنائیں اور کھانے پینے کی کھلی اور ناقص بازاری اشیاء خاص طور پر کٹے ہوئے پھل، برف کے گولے ، قلفیاں اور ناقص مشروبات سے پرہیز کیا جائے اورکھانے پینے کیلئے باسی اشیاء ہر گز استعمال نہ کی جائیں۔

انہوںنے مزید کہاکہ گھروں ، ہسپتالوں اور تعلیمی اداروں میں پانی ذخیرہ کرنے والی زیر زمین اور بالائی ٹینکیاں بھی فوری طور پر بلیچنگ پائوڈر سے صاف کرلی جائیں ۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں