فیصل آباد،دوکاندار کی مجرمانہ غفلت کے باعث گیس سلنڈر کا زور دار دھماکہ، قیمتی سامان جل گیا، غافل دوکاندار جھلس کر ہسپتال پہنچ گیا

بدھ 22 مئی 2019 23:03

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مئی2019ء) دوکاندار کی مجرمانہ غفلت کے باعث گیس سلنڈر کا زور دار دھماکہ، قیمتی سامان جل گیا، غافل دوکاندار جھلس کر ہسپتال پہنچ گیا۔آن لائن کو بتایا گیاہے کہ 465 گ ب سمندری میں گرلز پرائمری سکول کے قریب 60 سالہ علی محمد کے کریانہ سٹور میں علی الصبح اس کی غفلت کے نتیجہ میں گیس سلنڈر کا زوردار دھماکہ ہوا۔

(جاری ہے)

مذکورہ دوکاندار نے دوکان کے اندر چائے بنانے کے لئے گیس سلنڈر رکھا ہوا تھا اور چولہا بھی ٹھیک نہ تھا جس سے گیس لیکج کا عمل جاری رہتا تھا لیکن ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرنے والے دوکاندار نے چولہے کو ٹھیک کروائے بغیر دوکان میں چائے بنانے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا تھا جس کی وجہ سے علی الصبح جب مذکورہ دوکاندار نے چائے بنانے کے لئے ماچس سے سولہے کو آگ لگائی تو گیس لیکج کے باعث پھیلنے والی آگ نے دوکان میں موجود قیمتی سامان کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ قیمتی سامان جلنے کے ساتھ ساتھ دوکاندار بھی جھلس گیا۔ ریسکیو کی امدادی ٹیموں نے آگ کو مزید بھڑکنے کے عمل کو بڑی جدوجہد کے بعد روکا اور زخمی دکاندار کو طبی امداد فراہم کی اور ہسپتال داخل کرایا۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں