چوبیس گھنٹوں کے دوران11 مجرم و اشتہاری گرفتار

ہفتہ 17 اگست 2019 17:43

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2019ء) فیصل آبادپولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیوں میں گزشتہ چوبیس گھنٹوںکے دوران11مجرم و اشتہاری گرفتارکرلئے ۔ترجمان فیصل آباد پولیس انسپکٹر عامر وحید کے مطابق فیصل آبادپولیس نے ضلع بھر کے تھانوں کی حدود میںگزشتہ چوبیس گھنٹوںکے دورا ن جرائم پیشہ افراد کے خلاف کی گئی کارروائیوں میں11مجرم و اشتہاری گرفتار کئے گئے ہیں۔

ترجمان نے بتایا کہ غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور نمائش کرنے والوں کیخلاف کارروائیوں میں08عدد پسٹل،01عددبندوق قبضہ میں لے کر متعلقہ افراد کے خلاف مقدمات درج کئے گئے ہیں۔ترجمان نے مزید بتایا کہ منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون میں3.255کلو گرام چرس اور92لیٹر شراب برآمدکرتے ہوئے ملزمان گرفتار کرکے ان کیخلاف مقدمات درج کرلئے اور ضابطہ کی کارروائی شروع کردی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ صدرپولیس نے منشیات فروس ملزم خرم کوگرفتارکیاجس کے قبضہ سی1.570کلوگرام چرس برآمد کرکے اس کے خلاف مقدمہ نمبر1049/19بجرم9C/CNSAتھانہ صدر،تھانہ لنڈیانوالہ پولیس نے چھاپہ مار کر منشیات فروش ملزم عبدالروف کوگرفتارکیاجس کے قبضہ سی1.005کلوگرام چرس برآمد کرکے اس کے خلاف مقدمہ نمبر464/19بجرم9C/CNSAتھانہ لنڈیانوالہ ،تھانہ بٹالہ کالونی پولیس نے شراب فروش ملزم وقاص کوگرفتارکیاجس کے قبضہ سی22لیٹر شراب برآمد کرکے اس کے خلاف مقدمہ نمبر1090/19بجرم3/4PHOتھانہ بٹالہ کالونی ،تھانہ بٹالہ کالونی پولیس نے ملزم محمد صدیق کوگرفتارکیاجس کے قبضہ سی26لیٹر شراب برآمد کرکے اس کے خلاف مقدمہ نمبر1091/19بجرم3/4PHOتھانہ بٹالہ کالونی اورتھانہ گڑھ پولیس نے چھاپہ مار کر ملزم غلام مرتضی کوگرفتارکیاجس کے قبضہ سی17لیٹر شراب برآمد کرکے اس کے خلاف مقدمہ نمبر400/19بجرم3/4PHOتھانہ گڑھ میں درج کرلئے۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں