انکم ٹیکس فیصل آباد کاایشیاء کی سب سے بڑی یارن مارکیٹ میں تاجرجاوید قصوری کے گودام اور دفتر پر چھاپہ ، ریکارڈ قبضہ میں لے لیا

پیر 9 دسمبر 2019 23:50

]فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 دسمبر2019ء) انکم ٹیکس فیصل آباد کے چیف لینڈریونیو کمشنر محمد عارف نے عملہ کے ہمراہ ایشیاء کی سب سے بڑی یارن مارکیٹ (سوتر منڈی )میں تاجرجاوید قصوری کے گودام اور دفتر پر چھاپہ مارکر ریکارڈ قبضہ میں لے لیا محکمہ کے اس اقدام کے خلاف تاجروں نے احتجاج کرتے ہوئے اپنے دفاتروں کو تالے لگادیئے اور محکمہ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے نعرے بازی کی ،محکمہ انکم ٹیکس کا عملہ ریکارڈ لیکر رفوچکر ہوگیا اس واقعہ کے بعد صنعتکاروں اور تاجروں میں خوف وہراس پھیل گیا تاجروں کا کہنا ہے کہ حکومت نے وعدہ کیا تھا کہ کسی بھی تاجر کو بے غیر اطلاع پر یشان نہیں کیا جائے جس پر تاجروں نے گذشتہ ماہ ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کیا تھا اگر صورتحال یہی رہے تو تاجروں پھراپنا کاروبار بند کرنے پر مجبور ہوجائیں گے ،

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں