فیصل آباد: شہر گردونواح میں ٹریفک حادثات سمیت دیگر واقعات میں 5افراد جاں بحق

منگل 18 فروری 2020 23:13

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 فروری2020ء) شہر اور گردونواح میں ٹریفک حادثات سمیت دیگر واقعات میں 5افراد جاں ہوگئے ۔ آن لائن کے مطابق مدینہ ٹائون کا رہائشی 70 سالہ ریاض احمد ولد مختار احمد سوساں روڈ پر سڑک پار کر رہا تھا کہ اس دوران چنگ چی رکشہ کی ٹکر سے شدید زخمی ہو گیا جسے طبی امداد کے لئے الائیڈ ہسپتال داخل کرایا گیا جہاں ڈاکٹروں کی جان بچانے کی کوششیں کامیاب نہ ہو سکیں‘ ہسپتال انتظامیہ نے نعش ورثاء کے حوالے کر دی۔

تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقہ لال ملز چوک کے قریب تیز رفتار موٹرسائیکل سوار کی ٹکر لگنے سے 70سالہ سائیکل سوار محمد افضل بری طرح زخمی ہوکر گر پڑا اور سر میں شدید چوٹ لگنے سے موقع پر ہی زندگی کی بازی ہار گیا جبکہ موٹرسائیکل سوار نوجوان عمران بھی زخمی ہوا جسے ہسپتال منتقل کردیاگیا جبکہ دوسرا واقعہ جڑانوالہ سول ہسپتال کے قریب پیش آیا جہاں پر تیز رفتار کوسٹر نے سڑک عبور کرتے ہوئے 30سالہ ذوالفقار سکنہ 22گ ب کو روند ڈالا ‘حادثہ کا مرتکب ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا ، پولیس نے نعشیں تحویل میں لیکر تفتیش شروع کردی ہے۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیںتھانہ ساہیانوالہ اسٹیشن سے 35 سالہ جبکہ آج لاری اڈا میں 40 سالہ نامعلوم اشخاص کی نعشیں ملیں، پولیس نے ابتدائی اطلاعات میں نشئی قرار دے کر مزید قانون کارروائی شروع کرا دی۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں