فیصل آباد پولیس نی15اشتہاریوں سمیت 46جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کرلیا

جمعہ 21 فروری 2020 00:04

فیصل آباد 20 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 فروری2020ء) : فیصل آباد، پولیس نی24گھنٹوں کیدوران15اشتہاریوں سمیت46جرائم پیشہ افراد گرفتار کرلئے۔تفصیلات کے مطابق فیصل آبا د پولیس ضلع بھر کے تھانوں کی حدود میں کی جانیوالی کارروائیو ں میں 24گھنٹوں کے دوران 15اشتہاریوں سمیت مختلف جرائم میں ملوث 46افراد گرفتار کرلئے۔ ناجائز اسلحہ رکھنے اور نمائش کرنیوالوں کیخلاف کارروائیوں میں فیصل آباد پولیس نی09ملزمان گرفتا ر کرکے 9عدد پسٹل اور متعدد گولیاں برآمدکیں۔

پولیس کے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن میں 16منشیات فرو ش ملزمان گرفتار کرکے ان کے قبضہ سی5.875گرام چرس اور117لیٹر شراب برآمد کی گئی۔جواء مافیاء کے کارروائیوں میں06جواریوں کو گرفتار کرکی داؤ پر لگی رقم برآمد کی۔

(جاری ہے)

گرفتار ملزمان کیخلاف متعلقہ تھانوں میں مقدمات درج کرکے ضابطہ کی کارروائی شروع کردی گئی۔ دریں اثناء تھانہ غلام محمد آباد پولیس نے جواء کھیلتے 05جواریوں کو گرفتارکرلیا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ غلام محمد آباد پولیس نے دوران گشت ریڈنگ پارٹی کے ہمراہ ریڈکرکے جواء کھیلتے ہوئے اصغر کو اسکے کے 04ساتھیوں سمیت گرفتارکیاملزمان کے قبضہ سے دائوپرلگی3740روپے برآمد کر لیے ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر403/20بجرم5قمار بازی آرڈیننس کے تحت تھانہ غلام محمد آباد میں درج کر لیاگیا۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں