بیوی پر تیزاب پھینکنے والے شوہر کے خلاف مقدمہ درج

جمعہ 21 فروری 2020 00:04

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 فروری2020ء) بیوی پر تیزاب پھینکنے والے شوہرکے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق تھانہ منصور آباد پولیس نے بیوی پر تیزاب پھینکنے والے شوہر اسکے دو بھائیوںکیخلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ۔

(جاری ہے)

تھانہ منصور آباد کے پولیس حکام کے مطابق رضیہ نامی خاتون منصور آباد گلی نمبر 11میں اپنے والدین کے ساتھ رہائش پذیر تھی کہ اس کے شوہر نے گھر میں داخل ہوکر اس پر تیزاب پھینک دیا جس کے نتیجہ میں بری طرح جھلس گئی ۔

تیزاب سے اس کا چہرہ اور ٹانگیں متاثر ہوئیں ۔پولیس حکام نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش سے معلوم ہوا کہ رضیہ بی بی کی شادی کزن محمد زاہد سے ہوئی ۔ شوہر کی بے روزگاری کی وجہ سے دونوں میں جھگڑا رہتا تھا جس پر وہ گھر چھوڑ کر گزشتہ چھ ماہ سے اپنے والدین کے پاس رہنے لگی تھی ۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں