فیصل آباد: بلیئرڈ کھیلنے کے جھگڑے کی رنجش پر مشتعل ملزم نے 12 سالہ بچے کو گولی مار کر ابدی نیند سلا دیا

پولیس نے پوسٹ مارٹم کے بعد نعش لواحقین کے سپرد کرتے ہوئے مقتول بچے کے باپ کی مدعیت میں ملزم کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر کے گرفتاری کے لیے چھاپے مارنا شروع کر دیئے

جمعرات 9 اپریل 2020 22:53

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 اپریل2020ء) بلیئرڈ کھیلنے کے جھگڑے کی رنجش پر مشتعل ملزم نے 12 سالہ بچے کو گولی مار کر ابدی نیند سلا دیا، پولیس نے پوسٹ مارٹم کے بعد نعش لواحقین کے سپرد کرتے ہوئے مقتول بچے کے باپ کی مدعیت میں ملزم کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر کے گرفتاری کے لیے چھاپے مارنا شروع کر دیئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ ستیانہ کے چک 74 گ ب پکیواں میں گزشتہ رات بعداز نماز عشاء محنت کش محمد اشرف کا 12 سالہ بیٹا محمد احمد اپنے عزیز عرفان کے ہمراہ شب برات کے سلسلہ میں جامع مسجد نوافل ادا کرنے کے لیے جا رہا تھا کہ چند دن قبل بلیئرڈ کلب پر مقتول احمد کے ساتھ جھگڑے کی رنجش پر مشتعل ملزم عاشر عرف شوکی نے اسے چھاتی پر فائر مار کر مضروب کر دیا جسے تشویشناک حالت میں سول ہسپتال لے جایا گیا جہاں طبی امداد ملنے سے پہلے ہی دم توڑ گیا۔

متعلقہ پولیس نے فرار ملزم کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر کے گرفتاری کے لیے کوششیں شروع کر دیں۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں