فیصل آباد ،پاکستان کا مانچسٹر واسا حکام کی مجرمانہ غفلت کا بد ترین نشانہ بن گیا

کئی جگہوں پر گٹروں سے ڈھکن غائب ، جگہ جگہ کھڑا گندہ پانی اور کھلے مین ہولز حادثات کا باعث بھی بننے لگے

ہفتہ 8 اگست 2020 21:27

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 اگست2020ء) پاکستان کا مانچسٹر واسا حکام کی مجرمانہ غفلت کا بد ترین نشانہ بن گیا ، کئی جگہوں پر گٹروں سے ڈھکن غائب ، جگہ جگہ کھڑا گندہ پانی اور کھلے مین ہولز حادثات کا باعث بھی بننے لگے ، تفصیل کے مطابق فیصل آباد میں واسا حکام کی سستی ، غفلت و لا پرواہی نے شہریوں کو کربناک صورتحال سے دو چار کردیا ہے ، ایک سروے رپورٹ کے مطابق شہر کے ساٹھ فیصد علاقے گٹروں کے غلیظ پانی میں ڈوب چکے ہیں، شہریوںنے نکاسی آب کے مسائل حل کرنے کیلئے بار بار دہائی دی مگر اسکے باوجود صورتحال جوں کی توں ہے ، نکاسی آب پ*کے نظام کی تباہ حالی نے لوگوں کو گھروں میں قید ہو جانے پر مجبور کردیا ہے ، بالخصوص بزرگوں ، خواتین اور بچوں کا گھروں سے نکلنا محال ہوچکا ہے ، شہر کے کئی علاقوں میں گندے پانی کے جوہڑ نمازیوں کیلئے بھی سخت پریشانی کا باعث بن چکے ہیں اور ان کو مساجد تک جانے میں سخت مشکلات در پیش ہیں ، عوامی سماجی حلقوں نے اس صورتحال پر گہری تشویش کااظہار کرتے ہوئے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ فیصل آباد میں نکاسی آب کے نظام کوبہتر بنانے کیلئے فوری اقدامات اٹھائے جائیں ۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں