فیصل آباد میں ای چالان سسٹم کا آغاز کردیا گیا، سسٹم سے شہری سڑکوں پر مستفید ہونگے،جرمانوں کی ادائیگیوں میں آسانی ٹریفک کی دنیا میں انقلابی اقدام ہے ،سٹی پولیس ۱ٓفیسر

بدھ 12 اگست 2020 13:50

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اگست2020ء) :فیصل آباد میں ای چالان سسٹم کا باضابطہ طور پر آغاز کردیا گیاہے جس کے باعث چالان کی ای ادائیگی سسٹم سے شہری سڑکوں پر مستفید ہونگے جبکہ چالانوں کی ادائیگیوں میں آسانی ٹریفک کی دنیا میں ایک انقلابی اقدام ہے۔ان خیالات کا اظہار سٹی پولیس آفیسر کیپٹن (ر)محمد سہیل چودھری نے ٹریفک ہیڈ کوارٹرز میں چالان ای ادائیگی سسٹم کے افتتاح کے موقع پر کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ شہر کے مخصوص ایریاز میں پائلٹ پراجیکٹ کے طور پرچالان ای ادائیگی کا آغازکر دیا گیا ہے لہٰذا اب شہری آن لائن بینکنگ،موبائل ایپس، اے ٹی ایم مشینوں کے علاوہ تمام بینکوں کی تمام برانچوں میں آسانی سے ٹریفک چالانوں کا جرمانہ فوری طور پر ادا کر سکیں گے اس کے علاوہ کورئیرز سروس اور ادائیگیوں کی سروسز کے ذریعے بھی یہ جرما نے ادا کئے جا سکتے ہیں۔ اس موقع پر ایس ایس پی آپریشنز سید علی رضا بخاری، ایس ایس پی انٹرنل اکائونٹیبلٹی آصف ظفر چیمہ، ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد کاشف اسلم، ایس پی لائل پورٹائون محمد عیسیٰ خان اور دیگر پولیس افسران بھی موجود تھے۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں