فیصل آباد، مہنگے داموں روٹی فروخت کرنے تندورسیل

پیر 19 اکتوبر 2020 23:17

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اکتوبر2020ء) اسسٹنٹ کمشنر چک جھمرہ ڈاکٹر زنیرہ آفتاب نے مہنگے داموں روٹی فروخت کرنے پر ایک تندور کو سیل جبکہ اشیائے ضروریہ کی گرانفروشی پر دکانداروں کو 18500 روپے کے جرمانے کئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مختلف مارکیٹوں اور بازاروں کا ہنگامی دورہ کرکے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں اور نرخناموں کی موجودگی کو چیک کیا اور دکانداروں کو سخت تنبیہہ کی کہ مقررہ سرکاری قیمتوں سے زائد وصول کرنے والے جیل میں ہونگے لہذا اوور چارجنگ سے گریز کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ پرائس چیکنگ کا عمل جاری رہے گا اور مہنگائی مافیا سے کوئی رعایت نہیں ہوگی۔اسسٹنٹ کمشنر نے سہولت بازار کا بھی دورہ کیا اور اسے مکمل فنکشنل بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ صارفین کے لئے ضروری اشیاء دستیاب رہنی چاہیں۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں