اے سی سٹی کی کاروائی، مجاہد ہسپتال کے قریب گرین بیلٹ واگزارکرالی گئی

پیر 26 اکتوبر 2020 23:12

فیصل آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اکتوبر2020ء): اسسٹنٹ کمشنر سٹی سید ایوب بخاری نے مجاہد ہسپتال کے قریب ڈیسنٹ فش کارنر سے گرین بیلٹ واگزار کرالی جس پر تجاوزات قائم کرکے کمرشل بنیادوں پر استعمال کیا جارہا تھا اور قبل ازیں بھی سرکاری اراضی کو قبضہ گروپ سے خالی کرایا گیا تھا اور خلاف ورزی پر دو افراد کے خلاف مقدمہ کے اندراج کیلئے استغاثہ دائر کرادیا۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں