فیصل آباد، انسداد کرونا ایس اوپیز اور میرج ایکٹ کی خلاف ورزی پرپانچ افراد گرفتار، تین کے خلاف مقدمہ درج

جمعہ 4 دسمبر 2020 22:58

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 دسمبر2020ء) حکومت پنجاب کی ہدایات پر ضلعی انظامیہ نے انسداد کورونا ایس اوپیز اور میرج ایکٹ کی خلاف ورزی پرپانچ افراد کو گرفتار اور تین کے خلاف مقدمہ درج کرادیا آن لائن کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر سٹی سید ایوب بخاری نے ناظم آباد سٹی گرائونڈ میں شادی کی تقریب کو چیک کیا تووہاں میرج ایکٹ کی خلاف ورزی کے ساتھ انسداد کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد نہیں ہورہا تھا۔

(جاری ہے)

شرکاء نے نہ تو فیس ماسک پہن رکھے تھے نہ ہی سماجی فاصلہ قائم تھا جس پر قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی۔اسسٹنٹ کمشنر سٹی نے کہا کہ انسداد کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں