فیصل آباد:چوروں کا گروہ رائو شفقت علی ایڈووکیٹ کے گھر کے باہر سے لاکھوں روپے مالیت کی کار لے اڑا

پولیس ناکہ بندیوں کے باوجود چوروں کے گروہ کا سراغ لگانے میں کامیاب نہ ہو سکی

بدھ 1 دسمبر 2021 22:38

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 دسمبر2021ء) چوروں کا گروہ پیپلزکالونی نمبر1 ڈی بلاک میں رائو شفقت علی ایڈووکیٹ کے گھر کے باہر سے لاکھوں روپے مالیت کی کار لے اڑا، پولیس ناکہ بندیوں کے باوجود چوروں کے گروہ کا سراغ لگانے میں کامیاب نہ ہو سکی۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق 195 ڈی پیپلز کالونی نمبر1 نزد خضرا مسجد کے رہائشی رائو شفقت علی ایڈووکیٹ نے بتایا کہ اُس نے حسب معمول رات گھر کے باہر سوزوکی کار 3874-07 ایف ڈی اے پارک کر کے چلا گیا جب وہ صبح بچوں کو سکول چھوڑنے کیلئے گھر سے باہر نکلا تو کار غائب تھی جسے نامعلوم چو لیکر فرار ہو گئے جس پر فوری طور پر ریسکیو15 پر اطلاع کی، تاہم پولیس نے مختلف شاہراہوں کی ناکہ بندیوں کیں لیکن بے سود، تھانہ پیپلز کالونی پولیس نے نامعلوم چوروں کیخلاف مقدمہ درج کر لیا تاہم ابھی تک چوروں کے گروہ کا سراغ نہ لگا سکی۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں