کھانے پینے کی اشیاء مہنگے داموں فروخت کرنے پر مختلف گرانفرو شوں کو 1 لاکھ 47 ہزار روپے کے جرما نہ عائد

پیر 6 دسمبر 2021 17:52

فیصل آباد۔6دسمبر  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی - اے پی پی ۔ 06 دسمبر2021ء) :اسسٹنٹ کمشنر سٹی صاحبزادہ محمد یوسف نے شہر بھر میں مارکیٹوں وبازاروں کی سپرائز چیکنگ کرکے اشیائے ضروریہ مہنگے داموں فروخت کرنے پر 7 دکانیں سیل اور گرانفروشوں کو 50 ہزار روپے جرمانہ کیا۔انہوں نے میگا مارٹس پر قائم ڈی سی کاؤنٹرز پر اشیائے صرف کی دستیابی،معیار اور قیمتوں کو بھی چیک کیا اور بعض کاؤنٹرز سے غیر معیاری اشیاء ہٹوادیں جبکہ عدم دستیاب اشیائے ضروریہ کی موجودگی یقینی بنانے کی تاکید کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اشیاء کی مقررہ سے زائد نرخوں پر فروخت کرنے والوں سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی لہذا دکاندار اوورچارجنگ سے گریز کریں اور نرخ ناموں کے مطابق ہی اشیاء فروخت کی جائیں۔ دریں اثناء ضلع کے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے گزشتہ روزاشیائے ضروریہ مہنگے داموں فروخت کرنے پر79گرانفروشوں کو 97ہزارروپے جرمانہ کیا۔پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے مارکیٹوں وبازاروں کے دورے کرکے چینی،آٹا، دالیں،پھل،سبزیاں اور گوشت مہنگے داموں فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ناجائز منافع خوروں کو موقع پر مختلف مالیت کے جرمانوں کی سزادی۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں