فیصل آباد،یسکو ڈیپارٹمنٹل پرموشن ٹریننگ کا آغاز 24جنوری سے ہوگا

ہفتہ 22 جنوری 2022 23:34

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جنوری2022ء) یسکو ڈیپارٹمنٹل پرموشن ٹریننگ کا آغاز 24جنوری سے ہوگا جس میں فیصل آباد کے پانچوں سرکلرکے لائن سپرنٹنڈنٹس‘ایس اینڈ آئی فیسکو ملازمین تربیت لے سکیں گے۔

(جاری ہے)

اس سلسلہ میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایچ آر فیسکو فیصل آباد کی طرف سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن میں کہاگیا ہے کہ فیسکو کے زیراہتمام ڈیپارٹمنٹل پرموشن ٹریننگ کا عمل ریجنل ٹریننگ سنٹر میں 24جنوری سے شروع ہوگا اور مذکورہ تربیت کا عمل یکم اپریل تک جاری رہے گا محکمانہ ترقی کا امتحان پاس کرنے والوں لائن سپرنٹنڈنٹ سیکنڈ کو لائن سپرنٹنڈنٹس فرسٹ کے عہدے پر ترقی مل گئی۔

یہ امرقابل ذکر ہے کہ مذکورہ ڈیپارٹمنٹل پرموشن ٹریننگ کورس میں فیصل آباد کے 30لائن سپرنٹنڈنٹس سیکنڈ کو نامزد کیاگیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں