فیصل آباد،چیئرمین لیبر قومی موومنٹ پاکستان میاں عبدالقیوم رضائے الٰہی سے انتقال کر گئے

منگل 17 مئی 2022 23:58

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 مئی2022ء) چیئرمین لیبر قومی موومنٹ پاکستان میاں عبدالقیوم رضائے الٰہی سے انتقال کر گئے، مرحوم ملنسار، خوش اخلاق انسان تھے، ان کا شمار لیبر قومی موومنٹ کے بانی ارکان میں ہوتا ہے، انہوں نے ہمیشہ محنت کشوں کے حقوق کی آواز بلند کی اور مزدوروں، ورکرز کو اس کا جائز حق دلانے کیلئے فیکٹری مالکان ہو یا ضلعی انتظامیہ کے خلاف سینہ سپر رہے۔

(جاری ہے)

میاں عبدالقیوم کچھ عرصہ سے علیل تھے اور آج صبح اپنے خالق حقیقی سے جاملے، مرحوم کی نمازجنازہ غلام محمد آباد چوہڑماجرا والے قبرستان میں ادا کی گئی، جس میں ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں